: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
روم،22اپریل(ایجنسی) اٹلی میں مارشے پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلدی پک جانے والی "ایلبا اسٹرابری" کے اجزا چھاتی کے سرطان میں مبتلا چوہیوں کو کھلائے گئے تو ان میں رسولی میں کمی واقع ہوئی۔ اس کےعلاوہ تجربہ گاہ میں پیٹری ڈش میں اگائے گئے سرطانی خلیات میں بھی کمی واقع ہوئی۔
سائنسدانوں نے تجربہ گاہوں میں چوہیوں کو جو کھانا دیا ان میں 15 فیصد مقدار اسٹرابری یا اس کے رس پر مشتمل تھی۔ سائنسدانوں نے کچھ عرصے بعد سرطانی رسولیوں کے وزن اور حجم
میں نمایاں کمی نوٹ کی تاہم ضروری نہیں کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات بھی عین یہی نتائج انسانوں پر مرتب کریں۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ روزانہ 10 سے 15 اسٹرابری کھانے سے دل کے شریانوں کی صحت بہتر رہتی ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شاید اسٹرابری میں موجود فینولک ایسڈ سرطان میں کمی کی اہم وجہ ہے جب کہ بریسٹ کینسر خلیات پر تحقیق سے معلوم ہوا کہ اسٹرابری سے کینسر ٹیومر کو بڑھانے والا پیچیدہ عمل رک جاتا ہے یا متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کینسر پھیلانے کی وجہ بننے والے کئی جین بھی بے عمل اور سست ہونے لگے۔